Source : Yahoo

عمران خان سے پہلے ہی کہا تھا آپ جو فیصلہ کرینگے قبول کرونگا:اسدقیصر
10 اگست 2018 (18:44) 2018-08-10

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کے سپیکر کیلئے باضابطہ امیدوار اسد قیصر نے کہاہے کہ عمران خان سے پہلے ہی کہا تھا کہ آپ جو فیصلہ کریں گے قبول کروں گا ۔

ایک انٹرویومیں اسدقیصر نے کہا کہ ایک سوچ اور نظریے کے لیے عمران خان کا ساتھ دیا ، کوشش کروں گا جو عمران خان نے فیصلہ کیا ہے اس پر پورا اتروں، کوشش کروں گا کہ اپوزیشن کوساتھ لےکر چلوں ، ہاﺅس میں کوشش کروں گا ایسا ماحول ہو کہ سب کوحق ملے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں قومی اسمبلی کے سپیکر کیلئے اسد قیصر کے نام کا اعلان کیاتھا اور کہا تھا کہ چوہدر ی سرور پنجاب کے گورنر ہوں گے ۔


ای پیپر