Source : Yahoo

وزیر داخلہ ،وزیر دفاع سے متعلق تحریک انصاف کے اہم فیصلے
10 اگست 2018 (18:14) 2018-08-10

اسلام آباد :ایک کے بعد ایک بڑا فیصلہ ،کپتان کیلئے ٹیم کو سلیکٹ کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے شاید کھلاڑی سب سے سب بھی اہم ترین ہیں اب وفاقی وزارتوں سے متعلق اہم فیصلہ کی پیشگوئیاں کی جا رہی ہیں جن کے مطابق شاہ محمود قریشی ،شیریں مزاری کو اہم وزارتوں کیلئے منتخب کیا جا سکتا ہے ۔

تحریک انصاف کی وفاق اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے اہم فیصلے ہوگئے۔ذرائع کے دعوے کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو وفاقی وزیر داخلہ بنایا جائےگا۔

شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ اور شیریں مزاری وزیر دفاع ہوں گی۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں شہرام خان ترکئی کو دوبارہ سینئر وزیر صحت اور سائنس و ٹیکنالوجی اور عاطف خان کو تعلیم اور توانائی کے قلم دان دیے جائیں گے۔


ای پیپر