Source : File Photo

نواز شریف اور کیپٹن صفدر کے بعد ایک اور اہم شخصیت اڈیالہ جیل میں بیمار
10 اگست 2018 (17:21) 2018-08-10

راولپنڈی:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی بھی جیل میں بیمار ہوگئےاڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی کو پولن الرجی اٹیک ہوا ہے اور انہیں گلے میں ٹانسلز سے سانس لینے میں شدید تکلیف محسوس ہورہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حنیف عباسی کی طبیعت بگڑنے پر انہیں جیل میں قائم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجہاں سابق رکن قومی اسمبلی کا چیک اب جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ جیل میں علاج ممکن نہ ہوا تو حنیف عباسی کو بھی جیل سے باہر ہسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔


ای پیپر