فوٹوبشکریہ فیس بک

الیکشن کمیشن کا پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم
10 اگست 2018 (15:14) 2018-08-10

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی کے 23 شانگلہ میں خواتین کے 10 فیصد سے کم ووٹ کاسٹ کرنے پر انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے اس حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔ پی کے 23 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت یوسف زئی کامیاب قرار پائے تھے۔

الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حلقہ پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ انتخابات کا شیڈول جلد جاری کرے گا۔

اس سے قبل اس حلقے میں خواتین ووٹرز کے 5 فیصد ٹرن آؤٹ کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کامیاب امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے اس معاملے کی سماعت کی تھی۔


ای پیپر