راناثنا اللہ کی سکیورٹی واپس نہیں لی جائیگی :لاہور ہائیکورٹ
10 اگست 2018 (15:07) 2018-08-10


لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری سمیت دیگر فریقین کو آئندہ ہفتے کے لیے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔


لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے رانا ثنا اللہ کی درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انہیں عام انتخابات کے دوران اور بعد میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے سنگین دھمکیاں مل رہی ہیں ۔انہوں نے تمام متعلقہ فورمز پر سیکیورٹی کے لیے درخواستیں دیں لیکن سیکیورٹی کی فراہمی کے لئے کوئی شنوائی نہیں کی جا رہی۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس حکام کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔


ای پیپر