پاکستان میں عید الاضحی 22 اگست کو منائے جانے کا امکان

10 اگست 2018 (12:07)

کراچی: پاکستان میں ذی الحج کا چاند 12 اگست بروز اتوار کو نظر آنے کے واضع امکانات ہیں جبکہ عیدالضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری خالد اعجاز مفتی کے مطابق پاکستان میں مطلع صاف ہونے کی صورت میں ذی الحج 1439 ہجری کا چاند اتوار 12 اگست کو نظر آجائے گا، 13 اگست کو یکم ذی الحج ہوگی جب کہ عید الضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔ رویت ہلال رسیرچ کونسل کے مطابق ذی الحج کا چاند ہفتہ 11 اگست کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔ اتوار 12 اگست کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام شہروں میں 27 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔

نیا چاند اس وقت دکھائی دیتا ہے جب اس کی عمر غروب آفتاب کے وقت کم از کم 19 گھنٹے سے زائد ہو جبکہ سورج اور چاند کے غروب ہونے کا درمیانی فرق کم ازکم 40 منٹ ہونا لازمی ہے۔ ذی الحج کے چاند کی شرعی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مزیدخبریں