فوٹوبشکریہ فیس بک

حسین لوائی دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل
10 اگست 2018 (10:02) 2018-08-10

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست حسین لوائی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حسین لوائی کو جیل سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے لیے حسین لوائی کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا جائے گا۔ ایس ایس پی لانڈھی جیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حسین لوائی کو دل کی تکلیف ہوئی تو انہیں این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس میں گرفتار دوسرے ملزم طحہٰ رضا کو بھی کلفٹن کے نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست اور نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی کو منی لانڈرنگ کے کیس میں 6 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر