کورونا وائرس کی تیسری لہر، پابندیاں 13 اپریل تک ہوں گی ، این سی اوسی
10 اپریل 2021 (17:26) 2021-04-10

اسلام آباد: این سی او سی نے موجودہ کورونا پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کے حوالے سے لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں کورونا کے حوالے سے لگائی گئی موجودہ پابندیوں کو 13 اپریل تک بڑھانےکا فیصلہ کیا گیا، اور بتایا گیا ہے کہ رمضان کے دوران پابندیوں سے متعلق مزید بحث اور فیصلوں پر تبادلہ خیال کے لئے 12 اپریل کو  اجلاس ہوگا، جس میں خاص طور پر پابندیوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر توجہ دی جائے گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی کافی مقدار کو وسط اپریل کے بعد پہنچنا ہے، اجلاس نے رمضان کے دوران ویکسینیشن پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


ای پیپر