Dr Firdous Ashiq Awan PDM,PTI,Daksa Election 2021
10 اپریل 2021 (16:13) 2021-04-10

لاہور :معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن والے جھوٹ کی سیاست کے بانی اور موجد ہیں ،یہ ہمیشہ جھوٹ بول کر اورعوام کو گمراہ کر کے ہی اقتدار کے ایوانوں تک پہنچی ہے ،ن لیگ کا بیانیہ جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہے ،جانتے ہیں مسلم لیگ (ن) کو اپنی یقینی شکست نظر آرہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھامسلم لیگ (ن) کے لوگ اپنی ہزیمت کو مٹانے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں،ڈسکہ میں اس وقت شفاف الیکشن ہو رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں الیکشن میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،وزیراعظم الیکشن کمیشن کو آزادانہ اور منصفانہ بنانا چاہتے ہیں،ووٹر کا یہ استحقاق ہے وہ جسے مرضی چاہے ووٹ دے۔

دھاندلی کا شور مچانے والے بتائیں کہ کس جگہ دھاندلی ہو رہی ہے ،نوشین افتخار ہر حال میں الیکشن کو متنازعہ رکھنا چاہتی ہیں،یہ پی ٹی آئی کی جیتی سیٹ کو چھیننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،ڈسکہ الیکشن میں رینجرز، پولیس اور فوج موجود ہے،دھاندلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،360 پولنگ اسٹیشنز میں سے کسی ایک پولنگ اسٹیشن پر ان کے ووٹرز ہی جھگڑا کر رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا الیکشن کمیشن کو پہلے بھی درخواست کی اور اب بھی کہاڈسکہ میں کورونا کا زور زیادہ ہے،یہاں لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے جس سے وبا پھیل رہی ہے،الیکشن کے بعد کورونا کی شدیدلہر ڈسکہ میں ہوگی تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟الیکشن کمیشن کوایس او پیز سے متعلق گزارشات بھی کی تھیں،الیکشن میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد دیکھنے میں نہیں آرہا۔


ای پیپر