پاک فوج کے سپہ سالار نے دشمنوں کو واضح پیغام دیدیا
کیپشن:   Image Source : NNI
10 اپریل 2019 (22:34) 2019-04-10

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن و استحکام ہمارے افسروں اور جوانوں کی بے لوث لگن اور قربانیوں کا ثمر ہے، مادر وطن کی خاطر جان قربان کرنے سے بڑا کوئی عمل نہیں ہمارے اصل ہیرو وہ ہیں جو آنکھیں بند کرکے ملک پر جان قربان کرتے ہیں قوم ساتھ کھڑی ہو تو ہر مسئلے کا حل نکل آتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب بدھ کے روز جی ایچ کیو میں ہوئی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی افسران اور جوانوں کو ایوارڈز تقسیم کیے تقریب میں فوج کے غازیوں اور شہداءکے اہل خانہ، افسران اور جوانوں نے شرکت کی، تقریب میں آرمی چیف نے غازیوں اور شہداءکے ورثا کو اعزازات عطا کیے، پاک فوج کے35افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری 36افسران کو تمغہ سالت اور7افسران اور جوانوں کو اقوام متحدہ کے میڈلز دیے گئے، شہداءکے اعزازات کے اہل خانہ نے وصول کیے فوجی افسران اور جوانوں کو مختلف آپریشنز کے دوران بہادری پر اعزازات دیے گئے.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج کی حمائت پر پرعزم پاکستانی قوم کے مشکور ہیں ہم سب یہاں شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں، لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ نے دہشتگردی پر کیسے قابو پایا انہوں نے کہا کہ جب قوم ساتھ کھڑی ہو تو پر مسئلے کا حل نکل آتا ہے ملک میں ایسے باپ موجود ہیں جو بیٹے قربان کیلئے تیار ہیں، پاکستان کو انشاءاللہ کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔

امن و استحکام ہمارے ان افسران اور جوانوں کی بے لوث لگن اور قربانیوں کا ثمر ہے، انہوں نے کہا کہ اپنے شہداءکو بھولنے والی قومیں لٹ جاتی ہیں ہیرو وہ ہیں جو آنکھیں بند کرکے ملک پر جان قربان کرتے ہیں، دہشتگردی کے واقعات میں بہت کمی آئی ہے دہشتگردی پر قابو پانے کے لیے ہمارے دلیر جوان موجود ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا میں آزادی بغیر قیمت کے حاصل نہیں ہوتی بلکہ کوئی بھی چیز قیمت کے بغیر حاصل نہیں کی جا سکتی ہمارے شہداءکی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی مادر وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں۔


ای پیپر