Image Source : Facebook IK

عمران خان نے غریب عوام کا سب سے بڑا مسئلہ حل کردیا
10 اپریل 2019 (18:23) 2019-04-10

لاہور :وزیر اعظم عمران خان نے غریب عوام کی سب سے بڑی مشکل حل کردی ،جی ہاں عمران خان نے غریبوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے 72گھنٹوں میں ادویات کی کمی اور سابقہ قیمتوں پر لانے کا حکم دیدیا ، غریب عوام جو اس وقت مہنگائی کی چکی میں پس رہی تھی اب عمران خان نے زبردست اقدام اٹھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آئندہ 72گھنٹوں میں ادویات کی بڑھی ہو ئی قیمتوں کو واپس پرانی قیمتوں پر لانے کا حکم دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایات جار ی کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور آئندہ 72گھنٹوں میں پرانی قیمتوں پر ادویات کو فروخت کیا جائے ۔وزیر اعظم نے اپنے دورہ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو فوری طور پر ادویات کی قیمتوں کو واپس پرانی قیمتوں پر لانے کیلئے کہا ہے ۔

واضح رہے کچھ ادویات کی کمپنیوں نے ازخود قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا جس کی وجہ سے متعدد ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں ،وزیر اعظم نے پنجاب کابینہ کے اجلاس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کو 72گھنٹوں میں واپس لانے کا حکم دیدیا ہے ۔


ای پیپر