Image Source : Twitter

چلو چلو چین کو چلیں ۔۔۔انتہائی کم قیمت پر
10 اپریل 2019 (17:19) 2019-04-10

لاہور :بیرون ملک سفر کرنے کے شوقین افراد کیلئے ایک انہتائی اچھی خبر یہ ہے کہ پا ک چین دوستی نے عوام کو بھی ایک دوسرے کے قریب کرتے ہوئے انہتائی کم قیمت پر بس کے سفر کا آغاز کر دیا ہے ۔

ابتدائی طور پر یکطرفہ کرایہ حیران کن طور پر صرف 13ہزار روپے ہے ،بس کے سفر کا پاکستان سے آغاز شہر لاہور کے علاقے لبرٹی سے کیا جاتا ہے ،یہ سفر تقریباََ 30گھنٹے پر محیط ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ،اس سفر میں آپ بالکل بھی بور نہیں ہونگے اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ چین تک جانے کیلئے آپ کو پاکستان کے خوبصورت ترین علاقوں سے لیجایا جائے گا جو شاید آج سے پہلے آپ نے کبھی نہ دیکھے ہونگے ۔

بس میں سکیورٹی کو سامنے رکھتے ہوئے باقاعدہ سکیورٹی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں جس کے ذریعے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکتا ہے ، چین جانے کے لیے یہ بس اپنے سفر کا آغاز پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے لبرٹی سے کرتی ہے جبکہ اس کی منزل چین کا شہر کاشغر ہوتی ہے- لاہور سے یہ بس چین جانے کے لیے پیر٬ منگل٬ ہفتہ اور اتوار کے دن روانہ ہوتی ہے- جبکہ چینی شہر کاشغر سے واپس لاہور آنے کے لیے یہ بس منگل٬ بدھ٬ جمعرات اور جمعہ کے دن روانہ ہوتی ہے-

بس کے ذریعے چین جانے کے لیے آپ کے پاس آپ کا کمپیوٹرائز شناختی کارڈ٬ ویزا٬ پاسپورٹ اور واپسی کا ٹکٹ لازمی موجود ہونا چاہیے، ان تمام کاغذات کی مدت معیاد باقی ہونی چاہیے،یکطرفہ ٹکٹ (Lahore to Tashkurgan) کی قیمت پاکستانی کرنسی میں فی مسافر 13 ہزار روپے ہے جبکہ چین سے واپسی کے لیے فی مسافر RMB600 (چینی کرنسی) ادا کرنے ہوتے ہیں، دونوں طرف کے ٹکٹ کے حصول کے لیے فی مسافر 23 ہزار روپے (پاکستانی کرنسی) وصول کیے جاتے ہیں۔


ای پیپر