فوٹو بشکریہ سعودی ولی عہد آفیشل ٹوئٹر

امریکی صدر، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
10 اپریل 2019 (12:44) 2019-04-10

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال، دہشتگردی کیخلاف جنگ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹرمپ نے سعودی عرب کے مشرق وسطیٰ میں کردار کو سراہا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ اور شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان بات چیت مثبت اور نتیجہ خیز رہی ہے۔ دونوں ممالک نے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔


ای پیپر