سکرین شوٹ

اندھیر نگری، چوپٹ راج، ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت 23 روپے بڑھا دی
10 اپریل 2019 (12:10) 2019-04-10

کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں از خود اضافہ کر دیا، ایک لٹر دودھ کی قیمت 23 روپے بڑھا دی۔

شہر میں دودھ 120 روپے میں فروخت ہونے لگا، اضافے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔ عوام نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے حکومت سے ڈیری فارمرز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہیں اوپر سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ منظور نہیں ہے۔

ادھر قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کی خبر پر وزیر سپلائی اور پرائسز اسماعیل راہو نے نوٹس لیتے ہوئے کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور سپلائی پرائسز افسران کو مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔


ای پیپر