فوٹو بشکریہ عمران خان آفیشل فیس بک

آسیہ بی بی محفوظ ہیں اور وہ کچھ ہفتوں میں پاکستان چھوڑ کر چلی جائیں گی: عمران خان
10 اپریل 2019 (10:48) 2019-04-10

اسلام آباد: جوہری طور پر مسلح ہمسائے اپنے اختلافات کو صرف مذاکرات کے ذریعے حل کر سکتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو پھر مذاکرات کی دعوت دے دی۔ مسئلہ کشمیر کو سلگتا نہیں چھوڑ سکتے۔ پاکستان اور بھارت کو مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔

وزیراعظم نے صاف صاف بتا دیا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن بیرونی دباؤ کا نتیجہ نہیں بلکہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدگی سے عملد درآمد کر رہی ہے۔

آسیہ بی بی کے حوالے سے عمران خان نے بتایا کہ آسیہ محفوظ ہیں اور وہ کچھ ہفتوں میں پاکستان چھوڑ کر چلی جائیں گی۔


ای پیپر