فوٹو بشکریہ لاہور جو ایک شہر تھا

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
10 اپریل 2019 (10:14) 2019-04-10

لاہور: محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم سندھ میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی سے پیش آنے والے حادثات میں پی ڈی ایم اے کے مطابق 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہری پور، دیر بالا، تورغر، بونیر اور سوات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت بھکر، تونسہ شریف، فیصل آباد اور کالا باغ میں شدید آندھی، موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری۔ دکانوں کے شٹر اڑ گئے، فصلوں کا بھی نقصان ہوا۔

لاہور میں تیز ہوا کیساتھ رم جھم سے موسم سہانا ہوگیا۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔


ای پیپر