نواز شریف لوڈ شیدنگ کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہے : سید خورشید شاہ
10 اپریل 2018 (17:47)

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام سے لوڈ شیڈنگ کا کیا گیا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں، عوام کو نہیں لگنا چاہیے کہ انتخابات ان کی توقعات کے مطابق نہیں ہوئے، اداروں نے پرانے کھیل میں حصہ ڈالا تو ملک سے وفا نہیں ہوگی۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے کا پابند ہے اور وہ ایسا ماحول بنائے جس پر کوئی انگلی نا اٹھا سکے، صاف شفاف الیکشن کر انا ملک سے وفاداری ہوگی اور یہی ریاست، آئین اور عوام سے وفاداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صاف شفاف انتخابات سے نہیں بنتی، اس میں دھونس دھاندلی ہوتی ہے، ماضی کے انتخابات پر بھی سوالیہ نشان رہا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سیاست کا مستقبل حالات پر منحصر ہوتا ہے، سیاستدانوں کو برابری کی بنیاد پر مواقعے ملنے چاہیے ۔


انہوں نے کہا کہ اپنے لیے سب اچھا اور دوسروں کے لیے غلط پر بھی بولنا چاہیے، نواز شریف ماضی میں یہ بات سمجھتے تو 2013 کے الیکشن کے نتائج پر تحفظات پیش کرتے۔قائد حزب اختلاف نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف عوام سے لوڈ شیڈنگ کا کیا گیا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں، انہوں نے الیکشن کے بارے میں جو کہا اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔


ای پیپر