چوہدری نثار سے زیادہ خطرناک آدمی پورے پاکستان میں نہیں: ڈاکٹر عاصم
10 اپریل 2018 (17:44) 2018-04-10


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ چوہدری نثار سے زیادہ خطرناک آدمی پورے پاکستان میں نہیں ،اگر نواز شریف چوہدری نثار کو معاف کردیں تو ٹھیک ورنہ ان کا کوئی مستقبل نہیں ، نواز شریف کو اپنے کرتوتوں کی سزا مل رہی ہے، جو آدمی سسٹم میں فٹ نہیں ہوتا وہ ویسے ہی آئو ٹ ہوجاتا ہے۔


میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ نواز شریف کو اپنے کرتوتوں کی سزا مل رہی ہے، جو عوام کا لوٹا ہوا پیسہ کھایا اس کی سزا مل رہی ہے، سزا اور جزا کا نظام اسلام میں ہے تاہم نوازشریف کو بہادری کے ساتھ مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے میں بھی تو کررہا ہوں۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ چوہدری نثار کا مستقبل ختم ہوچکا ہے اور ایسے لوگوں کا مستقبل ختم ہی ہونا چاہیے، جو آدمی سسٹم میں فٹ نہیں ہوتا وہ ویسے ہی آئو ٹ ہوجاتا ہے، اگر نواز شریف چوہدری نثار کو معاف کردیں تو ٹھیک ورنہ چوہدری نثار کا کوئی مستقبل نہیں ۔


انہوں نے کہا کہ اپنی قیادت سے کہوں گا ایسے لوگوں کو پارٹی میں لینا ہی نہیں چاہیے، چوہدری نثار سے زیادہ خطرناک آدمی پورے پاکستان میں نہیں ۔


ای پیپر