کام کرنے والوں کو نیب کورٹ میں پیشیاں بھگتنی پڑتی ہیں: مریم نواز
10 اپریل 2018 (13:02)

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر دس سال بعد سزائیں گھوم کر ہماری طرف واپس کیوں آجتی ہیں ‘ جو لوگ عمران خان اور زرداری کی طرح کام کرتے انہیں کچھ نہیں کہا جاتا‘ جو ترقیاتی کام کرتے ہیں انہیں نیب کورٹ میں پیشیاں بھگتنی پڑتی ہیں ۔


احتساب عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہر دس سال بعد سزائیں گھوم کر ہماری طرف واپس کیوں آجاتی ہیں ۔ جو عمران خان اور زرداری کی طرح کام کرتے ہیں انہیں کچھ نہیں کہا جاتا جو ترقیاتی کام کرتے ہیں ان کو نیب کورٹ میں پیشیاں بھگتنی پڑتی ہیں ۔ نیلم جہلم منصوبہ 2004 میں مکل ہونا تھا جو 2013 تک مکمل نہ ہو اور ہم نے آکر مکمل کیا۔


ای پیپر