ٹرمپ کی طرف سے فحش ادارہ کو رقم دینے کی دستاویزات مل گئیں
10 اپریل 2018 (10:49) 2018-04-10

واشنگٹن : ٹرمپ نے ذاتی وکیل کے دفتر پر چھاپوں کو شرمناک قرار دیدیا، ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن کے دفتر میں چھاپے کے دوران فحش اداکارہ اسٹورمی ڈینیلز کو دی جانے والی رقم کی ادائیگی کے حوالے سے دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں ۔


تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی جانب سے ان کے ذاتی وکیل کے دفتر پر چھاپوں کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسے ملک پر حملہ قرار دیا ہے ۔گذشتہ روز ایف بی آئی نے صدر ٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہن کے دفتر گھر اور ہوٹل پر چھاپے مارے اور اس کی تلاشی بھی لی ۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی حکام نے فحش اداکارہ اسٹورمی ڈینیلز کو دی جانے والی رقم کی ادائیگی کے حوالے سے دستاویزات کو قبضے میں لیا ہے ۔مائیکل کوہن کے وکیل اسٹیفن ریان نے ان چھاپوں کو غیر مناسب اور غیر ضروری قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدامات اس لیے بھی غلط ہیں کیونکہ مائیکل کوہن نے تمام سرکاری اداروں کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کیا ہے ۔مائیکل کوہن کی جانب سے 2016 ء میں سٹورمی ڈینیلز کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دیئے جانے کے اعتراف کے بعد سے وہ شدید عوامی تنقید کی زد میں ہیں جبکہ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں رقم دیے جانے کا علم نہیں ۔


دوسری جانب اسٹورمی ڈینیلیز کے وکیل مائیکل ایوانٹی کا کہنا تھا کہ مائیکل کوہن کے دفتراورگھرپرچھاپابہت سنجیدہ بات ہے۔ معاملہ بگڑ گیا ہے ۔صدر ٹرمپ کو بھی یقیناًتشویش ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل کونسل کو کچھ تو سرا ملا ہوگا جو چھاپے کی وجہ بنا ۔


ای پیپر