پاکستان مخالف ہائبرڈ ایپلی کیشن کا استعمال روکنا ہوگا، آرمی چیف
09 ستمبر 2020 (22:51) 2020-09-09

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ففتھ جنریشن وارفیئر اور پاکستان مخالف ہائبرڈ ایپلی کیشن کا استعمال روکنا ہوگا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، جس میں حکومت کے ساتھ مل کر ففتھ جنریشن وار اور پاکستان مخالف ہا ئبر ڈ اپیلی کیشن کو روکنے سے متعلق گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہونے والی کورکمانڈر کانفرنس میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور آپریشن پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔


ای پیپر