سسٹم چل نہیں رہا ،سسٹم جا رہا ہے ؟اہم انکشافات
09 ستمبر 2020 (19:42) 2020-09-09

اسلام آباد: سینئر صحافی   نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان براہ راست پنجاب کو چلا رہے ہیں۔انہوں نے سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عمران خان پنجاب کو براہ راست چلا رہے ہیں۔چند روز قبل مشیر داخلہ نے پنجاب جا کر معاملات کا جائزہ لیا تھا۔

تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔شعیب دستگیر اچھی ساخت کے حامل تھے۔انہوں نے کہا پولیس میں ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے جس میں یہ مناسب نہیں کہ ایک ماتحت افسر براہ راست وزیراعظم سے رابطہ کرے۔انہوں نے دعویٰ کیا یہ سسٹم جا رہا ہے کیونکہ یہ چل نہیں پا رہا۔صحافی کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں وزیراعظم عمران خان کے لیے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔ 

خیال رہے کہ سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی معذولی کے بعد پنجاب پولیس میں کئی افسران سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی حمایت میں سراپا احتجاج ہیں، جس کی پاداش میں ان افسران کے صوبہ بدر کیے جانے کا امکان ہے۔ 


ای پیپر