file photo

وزیراعظم سندھ کے عوام کو دل سے اپنائیں: بلاول بھٹو
09 ستمبر 2020 (16:29) 2020-09-09

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی حکومت اور نیب پر تنقید، بولے، آصف زرداری پر بنائے گئے تمام کیسز سیاسی اور جھوٹے ہیں، سابق صدر کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جا سکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق صدر اور وزیراعظم حساب دے رہے ہیں تو سب کو حساب دینا ہوگا۔ بلاول بھٹو نے کہا جس طرح حکومت چل رہی ہے، یہ کھوکھلا نظام زیادہ دیر چلنے والا نہیں، کراچی اور سندھ میں بارشوں سے نقصان کے بارے سوال پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بارشوں سے غیر معمولی نقصان ہوا، تو وفاقی کو امداد بھی غیر معمولی کرنا ہو گی، صرف پانچ گھنٹے کا ٹرپ لگانے سے مسائل حل نہیں ہوتے، بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ سندھ کے عوام کو دل سے اپنائیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کی طرح یہاں آکر بیٹھیں، نظر آئیں۔ ہمیں متاثرین کو ریلیف دینا ہوگا، کسانوں کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔ اربوں کھربوں کا کہہ کر میڈیا پر بدنام کیا جاتا ہے۔ واضح نظر آرہا ہے نئے پاکستان میں ایک نہیں دو پاکستان ہیں۔


ای پیپر