file photo

کملا ہیرس کا صدر بننا امریکہ کی بے عزتی ہو گی،ٹرمپ
09 ستمبر 2020 (12:55) 2020-09-09

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کملا ہیرس کا صدر بننا امریکا کے لیے بے عزتی کی بات ہو گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نارتھ کیرولائنا میں انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ امریکی عوام کملا ہیرس کو پسند نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ وہ پہلی خاتون امریکی صدر کبھی نہیں بن سکتیں، ایسا ہونا ان کے ملک کی بے عزتی ہو گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ برنی سینڈرز کے مقابلے میں کملا ہیرس بائیں بازو سے زیادہ قریب ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کے گدھوں نے اپنی نامزدگی کے لیے ہمارے قصبوں کو تباہ کر دیا۔

امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جوبائیڈن نے اب بدترین انتہا پسند اور خطرناک عناصر سے اتحاد کر لیا ہے۔


ای پیپر