file photo

ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری
09 ستمبر 2020 (12:19) 2020-09-09

لاہور: ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مداحوں کیلئے خوشخبری، ارطغرل کے مرکزی کردار اینگن آلتان کے دورہ پاکستان کی تاریخ طے پاگئی، اگلے ماہ پاکستان آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اینگن آلتان 9 اکتوبر کو تین روز کیلئے پاکستان آرہے ہیں۔ اپنے دورے میں وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں اپنے مداحوں سے ملیں گے۔

ارطغرل غازی کا دورہ پاکستان ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹی آر ٹی اور برطانوی کمپنی فرنٹیئر ورلڈ کے ذمہ ہے، جو پاکستان میں اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر اس کا اہتمام کر رہے ہیں۔

ترک اداکار شائقین کے سوالات کے جواب دیں گے، اپنی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کے علاوہ ارطغرل سیریز میں اپنے کردار کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے۔ ان تقاریب کےلیے بزنس اسپانسر شپ اور داخلہ ٹکٹ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ارطغرل کے مرکزی کرداروں میں شامل جاوید جیتن المعروف دوآن الپ بھی 16 ستمبر کو پاکستان آئیں گے۔ استنبول میں جاوید جیتن نے پاکستان آنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے، 

اپنے پاکستانی میزبان مصور عباسی کے ساتھ خوش گوار موڈ میں نظر آئے۔


ای پیپر