file photo

ایس ای سی پی افسر ساجد گوندل بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے
09 ستمبر 2020 (11:43) 2020-09-09

لاہور: وزیراعظم عمران خان کا نوٹس کام کر گیا، ایس ای سی پی افسر ساجد گوندل بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔

پولیس نے ساجد گوندل کی گھر واپسی کی تصدیق کر دی۔ خود ساجد گوندل نے بھی اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وہ گھر واپس آ گئے ہیں اور خیریت سے ہیں۔ ساجد گوندل نے تمام دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا جو ان کیلئے پریشان تھے۔

ساجد گوندل کی اہلیہ بھی شوہر کی بازیابی پر خوش، میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان کی ساجد سے بات ہو گئی۔ وہ رشتہ داروں کے ہمراہ سرگودھا گئے ہیں۔

ساجد گوندل کے بھائی ماجد گوندل کے مطابق، بازیابی کے بعد ساجد نے اپنے گھر والوں سے ویڈیو کال پر بات کی اور اپنی خیریت سے آگاہ کیا، ساجد گوندل کے اغواء کا معاملہ گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں زیر بحث آیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی، ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن بھی ساجد گوندل کے گھر گئے اور بازیابی سے متعلق آگاہ کیا۔


ای پیپر