file photo

امریکی جریدے فوربز میگزین نے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کر دی
09 ستمبر 2020 (11:19) 2020-09-09

نیو یارک: امریکی جریدے فوربز میگزین نے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کر دی ، ایمازون کے سی ای او جیف بیزوس مسلسل تیسرے سال امیر ترین شخص قرار۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

179 ارب ڈالر کے اثاثوں کے مالک ایمازون کے سی ای او جیف بیزوس مسلسل تیسرے سال بھی امیر ترین شخص قرار فوربز کی 34ویں سالانہ فہرست میں بل گیٹس 111 ارب ڈالرز دولت کے ساتھ دوسرے، فیس باک کے بانی مارک زکربرگ 85 ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ تیسرے اور وارن بفٹ ساڑھے 73 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

کورونا کی وبا کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوٹل اور ریزورٹس سمیت دیگر کاروباری ادارے شدید متاثر ہوئے، ٹرمپ کے اثاثوں کی مالیت 3 ارب ڈالر سے کم ہو کر ڈھائی ارب ڈالر رہ گئی ہے۔


ای پیپر