سری لنکن کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا
09 ستمبر 2019 (21:59) 2019-09-09

لاہور :پاکستان میںانٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی امیدیں ایک دفعہ پھر ماند پڑتی نظر آرہی ہیں ، سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ،تاہم سری لنکا میڈیا کے مطابق اسٹار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں لاہیرو تھری مانے اس ماہ پاکستان کے دورے میں سری لنکا کی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ داسون شناکا لاہور میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں کپتانی کریں گے۔

سری لنکا کرکٹ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ 10 سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے جس میں ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان لسیتھ ملنگا اور سابق کپتان انجیلو میتھیوز بھی شامل ہیں۔

کرونارتنے اور لستھ ملنگا بھی سیکیورٹی بریفنگ کے باوجود پاکستان آنے کیلئے قائل نہ ہوسکے جب کہ ان کے ساتھ سورنگا لکمل، دھننجا ڈی سلوا، دنیش چندی مل، نروشان ڈک ویلا اور تشارا پریرا نے بھی سیکورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان آنے سے معذرت کی ہے۔


ای پیپر