شہزاد ہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان
09 ستمبر 2019 (17:15) 2019-09-09

لندن :برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کردی گئیں ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انسداد دہشتگردی سیل کے تربیت یافتہ ماہر افسر جلد پاکستان روانہ ہونگے ،جو شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی انتظامات اور مقامات کا جائزہ لینگے ،ماہرین اپنے دورے کے دوران برٹش ہائی کمیشن میں قیام کرینگے جبکہ پاکستان میں سکیورٹی افسران اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہرین برطانیہ واپس پہنچ کر اپنی رپورٹ حکام کو پیش کرنگے جس کے بعد شاہی جوڑے کی پاکستان روانگی کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ،واضح رہے کہ شاہی جوڑے نے رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔


ای پیپر