آرمی چیف کی امریکی سینٹرل کمانڈ سے کشمیر کے مسئلہ پر ملاقات ،اہم خبر
09 ستمبر 2019 (16:25) 2019-09-09

راولپنڈی:افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈکے کمانڈر کی اہم ملاقات ہوئی ،جس میں افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے کمانڈر سینٹ کام جنرل کنیتھ مکینزی کی قیادت مِیں امریکی وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جیو اسٹریٹیجک اورعلاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔


ای پیپر