بھارت: امام مسجد اور ان کی معذور اہلیہ کیساتھ شرمناک سلو ک
09 ستمبر 2019 (16:10) 2019-09-09

ہریانہ :مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے مودی نے اپنے ہی دیس میں مسلمانوں پر زمین تنگ کرنا شروع کر دی ،بھارتی ریاست ہریانہ میں نامعلوم افراد نے مسجد کے امام اور ان کی معذور اہلیہ کو قتل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسجد کے امام عرفان اور ان کی اہلیہ یاسمین رفیق کو مسجد سے ملحقہ گھر میں ہی قتل کر دیا گیا ،اہل علاقہ نے بتایا جب وہ صبح فجر کی نماز پڑھنے مسجد میں گئے تو امام مسجد میں تشریف نہیں لائے تھے جن کو دیکھنے کیلئے چند نمازی ان کے گھر گئے جہاں امام عرفان اور ان کی معذور اہلیہ کی لاشیں پڑی تھیں ۔

عینی شاہد کے مطابق دونوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا ،امام مسجدکی ایک سال قبل کی شادی ہوئی تھی اور ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہ تھی ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے واقعے کے شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آ چکی ہے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


ای پیپر