تنقید اور شکست کا خوف نہیں کرنا چاہیے : عمران خان
09 ستمبر 2019 (14:06) 2019-09-09

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی شخص نے زندگی میں کبھی کو ئی خاص کامیابی حاصل نہیں کی جس کو تنقید یا شکست کا خوف ہو۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے نوجوانوں کے لئے بہترین نصیحت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام کے ہمراہ 25ویں امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کے اقوال بھی نقل کئے ہیں جن میں بتایا گیا کہ کامیابی وہی شخص حاصل کرتا ہے جو کسی کام کو پورے جذبہ اور محنت سے کرنے کی کوشش کرتا ہے یا تو اسے عظیم کا میابی حاصل ہوتی ہے اور اگر اسے ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے تو کم از کم اسے اپنی بھر پور جدوجہد کے بعد ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس شخص کا مقام ان بزدل اور خوفزدہ لوگوں کے ساتھ کبھی نہیں ہو سکتا جن کو فتح یا شکست کا پتہ ہی نہیں۔


ای پیپر