شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر جنیوا روانہ
09 ستمبر 2019 (11:59) 2019-09-09

اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر اسلام آباد سے جنیوا روانہ ہو گئے۔ وزیر خارجہ ہیومن رائٹس کونسل کے 42ویں اجلاس میں شریک مندوبین کے سامنے نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کی جینوا روانگی، ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں دنیا بھر سے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ، جنیوا میں او آئی سی، ڈبلیو ایچ او کے رہنمائوں سے ملاقات کے علاوہ مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو اور مختلف علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا موقف اور نقطہ نظر بھی پیش کریں گے۔

وزیر خارجہ اپنے مختصر قیام کے دوران بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ غیر آئینی اقدامات اور ان کے نتیجے میں خطے کو درپیش خطرات کی جانب دنیا کی توجہ دلائیں گے۔ جنوبی ایشیا میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کے اس دورے کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔


ای پیپر