9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس معطل
09 ستمبر 2019 (10:30) 2019-09-09

اسلام آباد :ملک بھر میں 9 اور 10 محرم کے دوران مخصوص شہروں میں سکیورٹی کی بنا پر موبائل سروس بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بھکر ٗ میں عزاداری کے جلوس کے بعد موبائل فون سروس بحال کردی گئی۔ جبکہ آج جزوی طور پر کراچی ٗ لاہور ٗ بورے والا ٗ شکر گڑھ ٗ اوکزئی ٗ گوجرانوالہ ٗ فیصل آباد و دیگر شہروں میں  موبائل فون سروس بند رہے گی ۔ کوئٹہ اور پشاور میں جلوس کے راستوں پر موبائل فون کا نیٹ ورک کام نہیں کرے گا۔

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک میڈیا ریلیز میں کہا کہ9 اور 10 محرم کو ملک بھر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہ سکتی ہے لیکن اس سلسلہ میں کسی قسم کی اوقات اور دورانے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جن علاقوں سے محرم الحرام کے جلوس گزریں گے وہاں پر موبائل فون سروس بند کردی جائے ۔


ای پیپر