فوٹوبشکریہ فیس بک

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش
09 ستمبر 2018 (15:40) 2018-09-09

لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے لاہور میں سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا پانی ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگ گیا کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ سہانے موسم نے لاہوریوں کی چھٹی کا مزہ دوبالا کر دیا۔

دوسری جانب ملتان، فیصل آباد، بہاولپور میں حبس کا زور برقرار، سبی، تربت، لسبیلہ میں بھی گرمی کی شدت کم نہ ہوئی۔ اندرون سندھ میں شہری گرمی سے بے حال ہوگئے ہیں۔

 


ای پیپر