فوٹوبشکریہ فیس بک

سیکیورٹی فورسز کا آواران میں سرچ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
09 ستمبر 2018 (14:38) 2018-09-09

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کا آواران میں انٹیلی جنس بنیادوں پر سرچ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی رمز علی شہید اور نائیک یعقوب زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد مشکئی میں پاک فوج کے قافلے پر حملے میں ملوث تھے، مشکئی حملے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے تھے۔

 

 


ای پیپر