فوٹوبشکریہ فیس بک

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں دن ڈیہاڑے طالبعلم کو لاٹھیوں سے مارا گیا
09 ستمبر 2018 (13:20) 2018-09-09

ملتان: بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے عمر ہاسٹل میں دن ڈیہاڑے طالبعلم کو لاٹھیوں سے مارا گیا۔

ملتان کی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کا کنٹرول کس کے پاس۔۔۔؟؟ طالبعلموں پر تشدد کے واقعات، زکریا یونیورسٹی کی سیکیورٹی پر سوال اٹھ گئے۔

طالبعلم پر سرعام تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ طالبعلم پر مخالف طلبا تنظیم کے لڑکے مسلسل لاٹھیاں برساتے رہے، طالبعلم پر تشدد عمر ہاسٹل میں کیا گیا۔

یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے جھگڑے معمول بن گئے۔ اس سے پہلے طالبعلم جان کے تحفظ کی درخواستیں بھی یونیورسٹی حکام کو لکھ چکے ہیں۔


ای پیپر