فوٹوبشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات کی لاہور سمیت دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی
09 ستمبر 2018 (10:47) 2018-09-09

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں بارش اور کہیں ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے مزید بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

موسم کی خبر دینے والوں نے آج لاہور میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ پشاور، روالپنڈی، گوجرانوالہ اور کشمیر میں بھی بادل برسیں گے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

لاہور کے مختلف علاقے صبح سویرے بادلوں کی لپیٹ میں رہے جس کے نتیجے میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے گرمی میں کمی آگئی، سہانے موسم نے چھٹی کا مزہ دوبالا کردیا۔

ملتان، فیصل آباد، بہاولپور میں حبس کا زور برقرار، سبی، تربت، لسبیلہ میں بھی گرمی کی شدت کم نہ ہوئی۔ اندرون سندھ میں شہری گرمی سے بے حال ہوگئے ہیں۔

 

 

 


ای پیپر