فوٹوبشکریہ فیس بک

پاکستانی نژاد عامر خان نے سُپر ویلٹر ویٹ مقابلہ جیت لیا
09 ستمبر 2018 (10:11) 2018-09-09

لندن: پاکستانی نژاد عامر خان نے سپرویلٹرویٹ مقابلہ جیت لیا۔ باکسر عامر خان نے کولمبین حریف سیموئل ورگاس کو شکست دیدی۔

دونوں فائٹرز نے فائٹ کے 12 راؤنڈز کھیلے، دونوں فائٹرز کے درمیان 36 منٹ تک مقابلہ جاری رہا۔ فائٹ کا فیصلہ پوائنٹس پر ہوا۔

عامر خان فتح کے بعد بولے کہ مقابلہ توقع سے زیادہ سخت تھا۔ سیموئل ورگاس اچھا فائٹر ہے۔ آج کی فائٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ اگلا مقابلہ مینی پیکو سے کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھی باکسنگ کے مقابلے ہونے چاہیں باکسنگ کی زیادہ اکیڈمیز کھلنی چاہییں۔ عمران خان خود بھی اسپورٹس مین ہیں۔ امید ہے وہ کھیلوں کو فروغ دیں گے۔

 

 


ای پیپر