فوٹوبشکریہ فیس بک

نو منتخب صدر عارف علوی آج تیرہویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
09 ستمبر 2018 (09:49) 2018-09-09

اسلام آباد: نو منتخب صدر عارف علوی آج اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تیرہویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نو منتخب صدر سے حلف لیں گے۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام شریک ہونگے۔ جبکہ غیر ملکی سفیروں کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

سبکدوش صدر ممنون حسین کو ایوان صدر میں الوداعی گارڈ آف آنر دے کر رخصت کیا گیا۔ سابق صدر نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ انہوں نے اپنے اختیارات اور آئینی حدود میں رہتے ہوئے فرائض انجام دیئے۔


ای پیپر