یورپی یونین کا گوگل، فیس بک سمیت دیگر ڈیجیٹل کمپنیوں سے لیوی وصول کرنے کا فیصلہ

09 ستمبر 2018 (09:12) 2018-09-09
یورپی یونین کے ممالک نے گوگل اور فیس بک سمیت دیگر ڈیجیٹل کمپنیوں سے 3 فیصد لیوی وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر پڑھیں:بچے کی پیدائش پر 10روز کی سرکاری چھٹیاں
یورپی کمیشن نے ڈیجیٹل کمپنیوں پر لیویز بڑھانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنیاں ٹیکس سے بچنے کیلئے کم ٹیکس والے ممالک کے ذریعے منافع منتقل کرتی ہیں۔
ویانہ میں یورپی یونین کے وزرا خارجہ کے اجلاس کے بعد جرمنی کے وزیر خزانہ اولف شولز نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو ڈیجیٹل کمپنیوں پر لیویز بڑھانے سے قبل مذاکرات کرنے چاہیں۔
خصوصی فیچرز