مسلم لیگ ن نے اپنے ہی ارکین اسمبلی پر بجلیاں گرا دیں 
09 اکتوبر 2020 (19:29) 2020-10-09

لاہور :پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے اپنی ہی جماعت کے باغی اراکین پر بجلیاں گرا دیں ،باغی رکن مولانا غیاث الدین کو ایوان سے باہر نکال دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملنے والے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی مولانا غیاث الدین کو پارٹی کارکنوں نے ایوان سے باہر نکال دیا ،لیگی اراکین کے رویے پر مولانا غیاث الدین ایوان سے باہر چلے گئے ،واضح رہے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد رکن صوبائی اسمبلی کو پارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا ۔

باغی اراکین کیخلاف مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پراسمبلی نشستوں سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا جس کے بعد مولانا غیاث الدین ایوان سے باہر چلے گئے ۔


ای پیپر