بھارتی شہری بیوی کا کٹا ہوا سر لے کر پولیس اسٹیشن پیش،ویڈیو وائرل
09 اکتوبر 2020 (16:06) 2020-10-09

بھارتی شہری بیوی کا کٹا ہوا سر لے کر پولیس اسٹیشن پیش،ویڈیو وائرل،وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے 

نئی دہلی : بھارتی ریاست اتر پردیش کے رہائشی نے اپنی بیوی کا سر قلم کر کے کٹے ہوئے سر سمیت پولیس اسٹیشن میں جا کر گرفتا ری دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پڑوسی ملک بھارت سے اکثر اوقات غیر معمولی واقعات سننے کو ملتے رہتے ہیں جنہیں سننے کے بعد سکتے کی سی کیفیت طاری ہو جاتی ہے، ایسی ہی ایک خبر بھارتی میڈیا پر وائرل ہے۔ریاست اتر پردیش میں واقع جگہ بندہ میں ایک شخص نے مذہبی بے ادبی کے شبے میں اپنی بیوی کا سر قلم کر دیا، ملزم نے بیوی کے کٹے ہوئے سر سمیت قریبی پولیس اسٹیشن میں جا کر گرفتاری دے دی۔

 واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب پیش آیا ، ملزم چنار یادیو کا اپنی بیوی وِملا کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس کے نتیجے میں چنار نے بیوی کا سر قلم کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم چنار یادیو اپنی بیوی کا سر تیز دھار آلے سے کاٹنے کے بعد بابیرو پولیس اسٹیشن لے کر آیا اور اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کے آگے سرینڈر کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم یادیو کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مقتول خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دی گئی۔


ای پیپر