کرونا کی دوسری لہر ،لاک ڈائون پھر سے شروع ،گھر پر رہنے کی ہدایت 
09 اکتوبر 2020 (15:51) 2020-10-09

نیویارک:کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر دنیا بھر کے مختلف ممالک کے شہروں میں لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈین صوبیکیوبیک میں کورونا وائرس کی وبا کے گڑھ والے علاقوں میں سماجی اجتماعات کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا ہے۔کینیڈین حکومت نیکورونا وائرس کی پھیلتی ہوئی وبا کے سبب شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کی مرکزی حکومت نے میڈرڈ میں لاک ڈاون پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا ہے۔ہسپانوی حکومت کا کہنا تھا کہ میڈرڈ میں لاک ڈاون پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی جائے گی۔سوئیڈن کی حکومت نے تقریبات میں 50 سے زائد افراد کی شرکت کی اجازت کا فیصلہ موخر کر دیا۔


ای پیپر