نواز شریف کیخلاف اہم ترین فیصلہ آگیا ،بڑی مشکل میں پھنس گئے 
09 اکتوبر 2020 (15:24) 2020-10-09

راولپنڈی :نیب راولپنڈی کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش کر دی گئی ،خط کے متن میں کہا گیا کہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری عدالت سے جاری ہو چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے نواز شریف کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے سفارش کی ہے کہ نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کو فوری منسوخ کیا جائے ،نیب کی طرف سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہاگیا کہ نوا شریف وارنٹ گرفتاری عدالت سے جاری ہو چکے ہیں ،انہیں وطن واپس لانے کیلئے وزارت داخلہ انٹر پول سے بھی رابطہ کرے ،نوا زشریف کو اشتہاری قرار دینے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔

نیب نے سفارش کی کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سفری دستاویزات کو منسوخ کیا جائے،ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کو بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے ۔


ای پیپر