ٰimage Source: File Photo

 آزادی مارچ میں شرکت کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے
09 اکتوبر 2019 (23:23) 2019-10-09

لاہور: مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کرنےکے حوالے سے حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے۔ بعض لیگی رہنماؤں نے مارچ میں شرکت کی مخالفت کر دی۔

 

تفصیلات کے مطابق، شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں آزادی مارچ کے حوالے سے لیگی رہنما کسی ایک متفقہ فیصلے پر نہ پہنچ سکے۔ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے حوالے ن  مسلم لیگ ن کی چار گھنٹے سے زائد مشاورت ہوئی۔

 

بعض لیگی رہنماؤں کی جانب سے ملی جولی رائے کا اظہار کیا گیا۔  مخالف لیگی رہنماؤں نے کہا کہ مارچ کی تاریخ کا اعلان اے پی سی کے پلیٹ فارم سے مشاورت کے ساتھ نہیں کیا گیا۔ دھرنا ہوگا یا مارچ؟اس پر خود مولانا کی پارٹی کے متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ ایک دن کے مارچ سے حکومت جانے والے نہیں ہے۔

 

جبکہ آزادی مارچ کے حامی لیگی رہنماؤں نے کہا کہ دوسری بڑی جماعت ہیں احتجاج سے باہر نہی رہنا چاہیے۔ عدم شرکت سے پارٹی بارے چہ میگوئیاں ہوں گی۔

 

لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکت کی مخالفت کرنے والوں کی رائے نواز شریف کی جانب سے ویٹو ہونے کا قوی امکان ہے۔

 

پارٹی قیادت کے مطابق مارچ کے حوالے سے حتمی سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔ شہباز شریف جمعرات کو کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے منظوری حاصل کریں گے۔

 


ای پیپر