ٰimage Source: File Photo

سری لنکا نے پاکستا ن کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کر دیا
09 اکتوبر 2019 (22:41) 2019-10-09

 لاہور:  سری لنکا نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی  میچ میں شکست دے کر سیریز  0۔3 سے اپنے نام کر لی ۔

 

تفصیلات کے مطابق ، سری لنکا نے پاکستان کو  ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کر دیا ۔   ٹی20 کی نمبر ون ٹیم گرین شرٹس کے خلاف 0-3 سے فتح حاصل کرلی، ہوم گراؤنڈ پر بدترین کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ سری لنکا کے 148 رنز کےہدف  کےتعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 134 رنزہی بنا سکی۔

 

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم نے مایوس کن آغاز کیا ، فخرزمان پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے،  بابر اعظم اور حارث سہیل نے دوسری وکٹ پر 76 رنز جوڑے لیکن وہ مطلوبہ رن ریٹ کے حساب سے اسکور میں اضافہ نہ کر سکے جس سے بیٹنگ لائن پر دباؤ پڑ گیا، بابر اعظم نے 32 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔  94 کے مجموعے پر حارث سہیل بھی چلتے بنے، انہوں نے 50 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 52 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔

 

اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔

 

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور گرین شرٹس کو کلین سوئپ کی ہزیمت سے  بچنے کا چیلنج  درپیش ہے۔

 


ای پیپر