تیل و گیس کے ذخائر مل گئے
09 اکتوبر 2019 (19:07) 2019-10-09

اسلام آباد :خیبر پختونخواہ میں توغا ویل ون کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر مل گئے۔ سینٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخواہ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر پر بریفنگ دی گئی ۔

حکام نے بتایاکہ خیبر پختونخواہ میں توغا ویل ون کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر ملے ہیں ، سینیٹر نعمان وزیر نے کہاکہ خیبر پختونخواہ میں تیل و گیس ذخائر میں خیبر پختونخواہ آئل اینڈ گیس کمپنی کو 25 فیصد حصہ دیا جائے ۔ جس کے جواب میں سیکرٹری پٹرولیم نے کہاکہ صوبوں کو اس طرح حصہ نہیں دیا جا سکتا ،بلوچستان حکومت نے بلاک 28 کوہلو میں پیداوار کا ڈھائی فیصد حصہ مانگا ہے ۔

سینیٹر شمیم آفریدی نے کہاکہ کوہاٹ سوئی نہیں ہے یہاں پہلے آپ مقامی لوگوں کو گیس دیں گے پھر آ گے جائےگی۔ سوئی نادرن گیس حکام نے بتایاکہ کوہاٹ کے 35 گاو¿ں کیلئے اسکیم منظور ہو چکی ہے ۔سینیٹر شمیم آفریدی نے کہاکہ کم از کم پائپ لائن تو ڈالیں دیں ۔ او جی ڈی سی ایل حکام نے بتایاکہ اوجی ڈی سی ایل اس سال تیل و گیس کی تلاش کیلئے 30 نئے ویل ڈرل کرےگی۔


ای پیپر