سوشل میڈیا پر جے یو آئی کا جعلی ہدایت نامہ کس نے وائرل کیا ؟اہم خبر
09 اکتوبر 2019 (17:32) 2019-10-09

اسلام آباد :جے یو آئی نے گزشتہ دنوں پارٹی کے جعلی ہدایت نامے کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سائبر کرائم سے رجوع کرلیا۔

بدھ کو مولانا عبدالغفور حیدری کیجانب سے پراجیکٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم کو درخواست جمع کروا دی گئی،درخواست سینئر ایڈوکیٹ کامران مرتضی کے توسط سے تیار کی گئی،درخواست 3 صفحات پر مشتمل ہے۔

درخواست میں کہاگیاکہ جعلی ہدایت نامے کو وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ کیا، ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت نے بھی جعلی ہدایت نامے کو ٹویٹ کیا۔ درخواست میں کہاگیا کہ ان ٹویٹس کے بعد یہ ہدایت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جعلی یدایت نامے سے پارٹی قیادت اور کارکنان کی کردار کشی ہوئی۔

درخواست کے مطابق بعد ازاں ان حضرات نے اپنے ٹویٹس ڈیلیٹ کردئیے،ڈیلیٹ کیے جانے والے مواد کو ریکور کرکے تادیبی کارروائی کی جائے۔


ای پیپر