کراچی‘ خاتون کے بینک اکاونٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف
09 اکتوبر 2018 (21:52) 2018-10-09

کراچی : شہر قائد کے ایک اور شہری کے اکاونٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے، متاثرہ خاتون اپنے بینک اکاونٹ میں موجود رقم سے لاعلم رہیں۔

تفصیلات کے مطابق فالودہ فروش اور فیکٹری مزدور کے بعد کراچی کی ایک خاتون کے جعلی بینک اکاونٹ کا انکشاف ہوا ہے جس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی ہے، زہرا نامی خاتون ملازمت کے پیشے سے وابستہ ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے اکاونٹ بند ہونے پر متعلقہ بینک سے رجوع کیا تو پتہ چلا کہ ایف بی آر کی درخواست پر میرا اکاونٹ سیز کردیا گیا ہے۔ایک کروڑ10لاکھ روپے ٹیکس نہ بھرنے پر میرا اکاونٹ بند کیا گیا، متاثرہ خاتون نے کہا کہ نوکری پیشہ ہوں11ملین روپے ٹیکس کہاں سے دیتی؟ اپنی تنخواہ اے ٹی ایم کے ذریعے نکالتی ہوں مجھے بینک سے پتہ چلا کہ میرا ایک اور اکاونٹ بھی ہے جس کا مجھے علم ہی نہیں تھا۔


ای پیپر